ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گورکھپور حادثہ: کانگریس نے حملہ بولا، راج ببر بولے، یوپی کی یوگی سرکار قاتل 

گورکھپور حادثہ: کانگریس نے حملہ بولا، راج ببر بولے، یوپی کی یوگی سرکار قاتل 

Mon, 14 Aug 2017 11:22:56    S.O. News Service

لکھنؤ / نئی دہلی13اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گورکھپور میڈیکل کالج میں دو دنوں میں 30 بچوں کی موت کے معاملے میں حالات کا جائزہ لینے کے لئے جہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈڈا ہسپتال پہنچے، وہیں اس پورے معاملے میں آج کانگریس نے ایک پریس کانفرنس کی۔ کانگریس نے ریاست کی یوگی حکومت پر جم کر حملہ بولا ہے۔ کانگریس لیڈر راج ببر نے کہا کہ یوپی کی یوگی حکومت قاتل حکومت ہے۔گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں ہوئی 30 سے زیادہ بچوں کی موت کی خبر پر ملک بھر میں غصہ ہے۔وہیں یوپی حکومت کہہ رہی ہے کہ بچوں کی موت آکسیجن کی کمی سے نہیں ہوئی تو پھر سوال اٹھ رہا ہے کہ بچوں کی جان گئی کس وجہ سے۔ یوپی کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ 9 جولائی اور 9 اگست کو سی ایم ہاسپٹل آئے لیکن کسی نے آکسیجن کی کمی کا مسئلہ نہیں اٹھایا۔


Share: